جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈان لیکس اور پاناما لیکس نے وزیراعظم کی چیخیں نکلوا دیں ، سینئررہنماکے انکشاف نے ن لیگ میں ہلچل مچادی

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی کارنر میٹنگز اوراحتجاجی کیمپ سے ہی ٹانگیں کپکپا رہی ہیں ،ماضی میں شیروں پر تکیہ کیا تو وہ کاغذی نشان ہی ثابت ہوا ،آپ اور آپ کے کاغذی شیر میدان میں کھڑے نہیں ہو سکے اور بھاگ گئے،جیالے ناراض ہیں کہ احتجاجی کیمپ کا مقام کیوں تبدیل کیا گیا ،انتظامیہ سے کہوں گا کسی فرد یا جماعت کے ساتھی نہ بنیں

اگر راستے روکنے کی کوشش کی تو پھر وہیں جلسہ اور جلوس ہو گا کیونکہ ہم نے تو احتجاج ہی کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناصر باغ میں چار مئی کو لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور ، نوید چوہدری ، مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ہے اب وہ بوکھلا ئے ہوئے کیوں ہیں ،ہم نے کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع کیا اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں تو مقبول حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں۔آج ناصر باغ میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ میں طاقت کا بھرپو رمظاہرہ ہوگا۔میاں صاحب کو پٹواریوں کی جلسیوں اور سیاسی جماعتوں کے اجتماع کا فرق ناصر باغ میں معلوم ہوجائے گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میاں صاحب کون سا شیر اور کہاں کا شیر جب بھی میدان لگا آپ اور آپ کے کاغذی شیر میدان میں کھڑے نہیں ہو سکے اوربھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ پریشانی میاں صاحب کے چہرے سے عیاں ہے ، ڈان لیکس اور پاناما لیکس نے میاں صاحب کی لکیریں اور چیخیں نکلوا دی ہیں، اپوزیشن بھی آپ کی لکیریں اور چیخیں نکلوائے گی ۔انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست سے پاکستان اس مقام پر کھڑا ہے،

قومی اتفاق رائے کے قائل ہیں، پاکستان وفاق ہے اگر قومی اتفاق رائے ہوتو قانون بنتا ہے ،ہم نے این ایف سی سمیت دیگر فیصلے کئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سارے ڈیمز بننے چاہئیں اور کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق رائے ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں عہدے سے ہٹائے جانے والے پی آئی او نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے ، طارق فاطمی کا وضاحتی خط بھی سامنے آ گیا ہے ۔حکمران کہتے ہیں کہ ٹوئٹ سے نظام نہیں چلتا لیکن حکومت کی طرف سے ساری پالیسیاں ٹوئٹ پر ہی جاری کی جارہی ہیں۔خط سیکرٹریز سے پہلے میڈیا میں کیسے آیا کل اور پرسوں بھی ٹوئٹ ہوا ٹوئٹ کا جواب ٹوئٹ ہی ہو گا۔

چوہدری منظور نے کہا کہ جب سے احتجاجی مہم کا آغاز کیا تو جھوٹی اور جعلی خبروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،یہ خبریں وہیں سے آ رہی ہیں جہاں سے آتی ہیں ،کوئی کہیں نہیں جا رہا ،گھٹیا حرکتوں کے بجائے میدان میں آئیں،ہم چھوٹی لڑائیوں سے بچ رہے ہیں ۔احتجاج پیپلزپارٹی کا پہلا تجربہ نہیں ،حکمرانوں کو بھی پتہ یہ کتنے پانی میں ہیں ،کارنر میٹنگز جلسے اور جلسے کیا رخ اختیار کریں گے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ ناصر باغ کے احتجاج کے بعد بلاول بھٹو حکومت مخالف احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…