اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نا اہلی کیس میں غیر متعلقہ افراد کے میڈیا ٹاک پر چیف جسٹس کی لگائی گئی پابندی ناقابل فہم ، وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران میڈیا ٹرائل سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وفاقی وزیر سعد رفیق نے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس میں غیر متعلقہ افراد کے میڈیا ٹاک پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے لگائی گئی پابندی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے
کہ پابندی ناقابل فہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روزانہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مسخ کر کے پیش کر رہے ہیں انہیں کوئی رعایت اب نہیں دینگے اور نہ کوئی رعایت لینے دینگے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کا پانامہ کیس سماعت کے دوران میڈیا ٹرائل کیا گیا جس سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔پی پی رہنمائوں نے اس کی خلاف ورزی کی ہے آئین کے آرٹیکل 25کے تحت قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔