پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

دختراول صاحبہ پاناماوہی’’ کچرا‘‘ہے جس کی صفائی کےلئے وزیراعظم نے 2مرتبہ قوم سے خطاب ،دوغیرملکی وزرائے اعظم مستعفی اورسپریم کورٹ نے بھی آپ کے تمام دستایزات کوکچراقراردیا،سینئرصحافی نے مریم نوازکوکراراجواب دیدیا

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپراپنے پیغا م میں پاناماپیپرزکوردی کاٹکڑااورپانامادستاویزات شائع کرنےوالے جرمن صحافی کوپاکستان دشمن قراردیاتھا۔جس پرسب سے پہلے ردعمل جرمن صحافی نے دیاتھااورکہاکہ پاناماپیپرزنے کرپشن کی دستاویزات ہی شائع کیں تھیں لیکن اس کے بعد بھی مریم نوازپرشدیدتنقید کاسلسلہ جاری ہے ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان مہرعباسی نے بھی مریم نوازکے اس بیان کوآڑے ہاتھوں لیااورکہاکہ مریم نوازکایہ ٹوئیٹ جمہوریت میں خود فریبی کاایک واقعہ ہے ۔مہر عباسی نے کہا کہ دختراول صاحبہ پانامہ پیپرز وہ کچرا ہے کہ جس کی وجہ سے پر آئس لینڈ اورمالٹا کے وزرائےاعظم کوبھی مستعفی ہوناپڑااوراس کچرے کی صفائی دینے کےلئے پاکستان کے وزیراعظم نے دومرتبہ قوم سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف کچرا نہیں بلکہ سیاست کا وہ کچرا ہے کہ جس پر سپریم کورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی۔ اور اس کچرے کے لئے آپ کی جانب سے ثبوت میں دیئےگئےسینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں دستاویزات اور بیانات کو عدالت نے کچرا ہی کہا ہے او رعدالت کے دومعززججز کے اختلافی نوٹس اورجے آئی ٹی کی تشکیل پاناماکیس کے پس منظرمیں ہونے والی کرپشن کے کچرے کوصاف کرنے کےلئے بنائی گئی ہے اورجلدہی اس کچرے کی حقیقت قوم کے سامنے آجائے گی ۔بلکہ ہزاروں دستاویزات اور بیانات کو عدالت نے کچرا ہی کہا ہے او رعدالت کے دومعززججز کے اختلافی نوٹس اورجے آئی ٹی کی تشکیل پاناماکیس کے پس منظرمیں ہونے والی کرپشن کے کچرے کوصاف کرنے کےلئے بنائی گئی ہے اورجلدہی اس کچرے کی حقیقت قوم کے سامنے آجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…