لاہور(این این آئی ) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے گھناؤنے کاروبار کی تحقیقات جاری ہیں اور مبینہ طو رپر مزید 25ڈاکٹروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، آزاد کشمیر سمیت دیگر صوبوں سے بھی رابطہ کر لیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ڈاکٹروں سے تحقیقات میں ہوشربا انکشاف ہو ئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث مبینہ طو رپر مزید25ڈاکٹروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے جن کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے اور بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے نے اسی کیس میں دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم اس سلسلہ میں معلومات کوخفیہ رکھا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ضلعی کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو گواہوں کو پیش کر کے بیانات قلمبند کرا دئیے ہیں۔ مقدمہ کے گواہوں کو عدالتی وقت ختم ہونے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پیش کیا گیا ۔غیر ملکی گواہوں کے بیانات کو بھی خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ مقامی گواہوں کے ناموں کو بھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔غیر ملکی گواہوں کے بیانات کو بھی خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ مقامی گواہوں کے ناموں کو بھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ایف آئی اے نے اسی کیس میں دیگر صوبوں اور آزاد کشمیر کی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا ہے تاہم اس سلسلہ میں معلومات کوخفیہ رکھا جارہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ضلعی کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو گواہوں کو پیش کر کے بیانات قلمبند کرا دئیے ہیں۔ مقدمہ کے گواہوں کو عدالتی وقت ختم ہونے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد پیش کیا گیا ۔غیر ملکی گواہوں کے بیانات کو بھی خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ مقامی گواہوں کے ناموں کو بھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔