اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ریاض پیرزادہ کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی نے مسلم لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق
پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے بلاول ہائوس میں ملاقات کے موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ موقر قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے مسلم لیگ ن کی قیادت سے فنڈز کی عدم فراہمی اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شدید اختلاف تھے۔