مریدکے (این این آئی )مریدکے کی نواحی آبادی خان پور میں سنگدل سسر کا بیوہ بہو اور اس کی بوڑھی ماں پر وحشیانہ تشدد لہولہان کر کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ایک آنکھ ضائع ہوگئی ،بیٹی کو بچانے والی ماں کا پیٹ بھی جھلس گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فیروزوالہ میں زیر علاج شاہدہ بی بی نے بتایا تین ماہ قبل اسکا شوہر خالد انتقال کر گیا جس کی جائیداد ہتھیانے
کے لئے اس کے سسر اقبال نے پہلے اسے اور اسکی ماں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا سر پھوڑ دیا پھر اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اس کی ماں نے بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی تیزاب پھینک دیا اور اسکا چودہ سالہ بیٹا عمیر اغوا کرکے فرار ہوگیا اسکی ایک آنکھ بھی ضائع ہو گئی ہے متاثرہ شاہدہ کی ما ں نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے پولیس کے مطابق قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔