اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔فورکاسٹنگ آفیسرراشد بلال کے مطابق اگلے دوروز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر
تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ٗ سندھ ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور زیریں بلو چستان میں موسم شدید گرم رہاتاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، سرگودھا ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیارہ بارش ہنزہ میں06، بگروٹ05، گلگت02، بونجی01، میانوالی 02، راولاکوٹ01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔