اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اورتجزیہ کارحامدمیرنے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرنہال ہاشمی نے سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی کے بارے میں جوالفاظ استعما ل کئے ہیں یہ الفاظ نہال ہاشمی نہیں بلکہ نوازشریف کے ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے حامدمیرنے نہال ہاشمی کے الزامات پراپنے ردعمل میں تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کاشروع سے ہی یہ طرزعمل رہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات ،عمران خان کے دھرنے اورپرویزمشرف کے ٹرائل کے وقت بھی ن لیگی رہنماایسی ہی باتیں کرتے تھے ۔حامدمیرنے کہاکہ نہال ہاشمی کوئی عام ن لیگی رہنمانہیں ہیں بلکہ نوازشریف کے بہت قریبی ہیںاوروزیراعظم ہائوس کے میڈیاسیل کے اہم ترین رکن بھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نہال ہاشمی کے آج کے الزامات کی ویڈیودیکھ کرجوبات سامنے آتی ہے اوران کابیان ایسے افراد کی طرف اشارہ کرتاہے یہ پیغام کسی خاص مقصد کےلئے دیاگیاہے کیونکہ ن لیگ کے ایک رہنمااسی قسم کی گفتگومیڈیاکے حوالے سے بھی کررہے تھے کہ کئی اینکرپرسنزلاکھوں روپے لیکرعوام میں مایوسی پھیلارہے ہیں ۔حامد میرنے کہاکہ اس نہال ہاشمی کے بیان سے معلوم ہوتاہے کہ سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی کوجواب دینے کےلئے ان لوگوں کے پاس کچھ نہیں ہے اوراس وجہ سے ہی جے آئی ٹی کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ نہال ہاشمی کابیان توایک طرح سے حکومت کااعلان جنگ ہے ۔حامدمیرنے کہاکہ نہال ہاشمی کانشانہ وہ لوگ ہیں جوجمہوریت اورآئین کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں اورحکومتی رہنماان کے اس یقین سے ڈرتے ہیں اوران کوللکارکررہ رہے ہیں کہ یہ ان کی کمزوری ہے ۔حامدمیرنے کہاکہ جب بھی ن لیگ اقتدارمیں آتی ہے تواس کارویہ ایساہی ہوتاہے او راہم اداروں کویہ لوگ ایسی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں
جب ان کے بیانات پرردعمل آتاہے توپھرن لیگ الزام لگاناشروع کر دیتی ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے ۔حامدمیرنے کہاکہ نہال ہاشمی کے بیان کی ذمہ داری ن لیگ پرہے ،اس لئے ن لیگی قیادت کوچاہیے کہ وہ نہال ہاشمی کوطلب کرکے وضاحت مانگے ۔