اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’شریف خاندان کا دفاع ‘‘ اور 822کروڑ کا خرچہ،حکومت نے حد ہی کردی، حیرت انگیزانکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف نے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے ذاتی دفاع کے لیے وزارت خارجہ کے غیر قانونی استعمال پر سوالات اٹھا دئیے۔تحریک انصاف کی سینئیر رہنما عندلیب عباس کی جانب سے وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری کے نام خط لکھ میں 21یوم کے اندرسوالات کے جوابات مانگ لیے گئے۔بصورت دیگر جوابات کا نہ ملنا واضح طور پر قانون اور آئین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا،

پیر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دنیابھر میں تمام پاکستانی سفارتخانوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد شریف خاندان کے دفاع کے لیے تحریری ہدایات کیوں دی گئیں،وزارت خارجہ اور اسکے اداروں کا کام ملکی سلامتی اور قومی تشخص کا دفاع ہے، وزارت خارجہ نے کس مد میں 822کروڑ خرچ کر کے 35ہائی سیکیورٹی گاڑیاں خرید کیں،اسلام آباد میں قازقستان ایمبیسی کی تعمیر کے لیے CDAکو کیوں 107کروڑادا کیے گئے، مذکورہ رقوم کے اجرا سے قبل آئین کے عین مطابق پارلیمان سے اجازت کیوں نہیں لی گئی، محکمہ خارجہ نے پانامہ کیس کے بارے میں جھوٹا پروپیگینڈا کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کی اختراح کیوں قرار دیا، محکمہ خارجہ نے دنیا میں نواز شریف کو تن تنہادہشت گردی کا مقابل بتا کر قومی عسکری اداروں اور دیگر قومی سیاسی جماعتوں کے کردار کی دانستہ نفی کیوں کی، 21یوم کے اندرسوالات کے جوابات کا نہ ملنا واضح طور پر قانون اور آئین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا محکمہ خارجہ نے پانامہ کیس کے بارے میں جھوٹا پروپیگینڈا کرتے ہوئے اسے اپوزیشن کی اختراح کیوں قرار دیا، محکمہ خارجہ نے دنیا میں نواز شریف کو تن تنہادہشت گردی کا مقابل بتا کر قومی عسکری اداروں اور دیگر قومی سیاسی جماعتوں کے کردار کی دانستہ نفی کیوں کی، 21یوم کے اندرسوالات کے جوابات کا نہ ملنا واضح طور پر قانون اور آئین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…