منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

اہم ملک سے 5ارب ڈالرزکابڑا فوجی معاہدہ،پاکستان کیا کرنیوالا ہے؟بھارت میں کھلبلی مچ گئی

datetime 1  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان اپنی ضرورت کیلئے 2028تک چین سے ڈیزل اور بجلی کے ذریعے چلنے والی 8حملہ آور سب میرین خریدے گاجن کی مالیت 5ارب ڈالر بتائی جاتی ہے، پاکستان ان سرفہرست ملکوں میں سے ایک ہے جسے چینی آبدوزوں سے بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے اور جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے میں اپنا کردارادا کر رہی ہے ۔چین کی طرف سے درآمدکی جانے والی آبدوزیں مقابلتاً سستی بھی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں ،

چین کی ان آبدوزوں کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خریداروں کی ضروریات کے مطابق ان میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں اور عالمی مارکیٹ میں مقابلے کیلئے انہیں زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع سے شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کی کابینہ نے بھی چین سے پہلی تین آبدوزوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے ۔ پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کسی غیر ملک کی طرف سے تازہ ترین خریداری ہے جس کی چینی شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن نے 12اکتوبر2016کو تصدیق کی تھی ۔ذرائع ابلاغ کی قبل ازیں جاری کی گئی اطلاعات کے مطابق پاکستان اپنی ضرورت کیلئے 2028تک چین سے ڈیزل اور بجلی کے ذریعے چلنے والی 8حملہ آور سب میرین خریدے گاجن کی مالیت 5ارب ڈالر بتائی جاتی ہے ۔نومبر میں بنگلہ دیش کی بحریہ نے دو035(منگ)طرز کی ڈیزل اور بجلی سے چلنے والی سب میرین حاصل کی ہیں جس کی خبر ڈیفس ویکلی نے گزشتہ سال 15نومبر کو دی تھی ۔حالیہ برسوں میں چین اور بھی روایتی سب میرین برآمد کررہا ہے جو بہتر معیار اور کم قیمت کی حامل ہے جنہیں چین کے فوجی شعبے کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے اور جو اعلیٰ جنگی ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہیں ۔چین کے بحری فوجی ماہر لی جی نے گلوبل ٹائمزکو بتایا کہ ان آبدوزوں کا الیکٹرانک سسٹم اور جنگی پلیٹ فارم کو حالیہ برسوں میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقی دی گئی ہے ۔

پیپلزلبریشن آرمی نیوی آج کل آبدوزں کا ایک بیڑہ استعمال کر رہی ہے جو کہ تیز ترین بیڑہ ہے اور وہ دنیا کی مسلحہ افواج میں جدید ترین حیثیت رکھتا ہے ۔امریکہ میں قائم نیوکلیئرتھریٹ انیشیٹو(این ٹی آئی) نے جولائی2016میں اپنی ایک اشاعت میں اس کی خبر دی تھی ۔ لی جی نے مزید کہا کہ چین اپنی سب میرین ٹیکنالوجی میں سے کچھ غیر ملکی خریداروں کو بھی فروخت کرسکتا ہے خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک کو جن کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا ہم دوسرے ممالک کی طرح نہیں ہیں جن کا مقصد صرف ہتھیاروں کی فروخت ہو اور وہ صرف اسے مزید ڈالر کمانے کیلئے تجارت کرتے ہیں ۔ ہم غیر ملکی خریداروں کو فوجی صنعت میں ترقی کیلئے مدد دینے کیلئے ٹیکنالوجی فراہم کرتے ہیں ۔ ایئر انڈیپنڈیٹ پروپلشن سسٹم ( اے آئی پی) ٹیکنالوجی آبدوزوں کو زیر آب زیادہ دیر تک رہنے میں مدد دیتی ہے ۔ بعض اوقات نصب ماہ سے بھی زیادہ اس سے قبل برآمد کی گئی آبدوزوں کے مقابلے میں ان نئی آبدوزوں میں یہ بہت بڑا فرق ہے

۔ اس طرح کی ٹیکنالوجی پاکستان کی ایک بنیادی ضرورت بن گئی ہے جو کہ ایٹمی آبدوزوں کی مہنگی ٹیکنالوجی پر زیادہ اخراجات کرتا ہے لیکن اسے اپنی بحریہ کو مضبوط بنانے کیلئے اس کی ضرورت ہے جس کا بھارت کے ساتھ تصادم ہوسکتا ہے ۔ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں جو آبدوزیں استعمال کی جاتی ہیں وہ زیادہ تر جرمنی ، امریکہ اور فرانس کی تیار کردہ ہوتی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اپنے خریداروں کی سہولت اور ضروریات کیلئے آبدوزوں میں کچھ تبدیلیاں کر کے انہیں جدید بنا دیتا ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں اس کی آبدوزیں زیادہ مقبول ہو گئی ہیں ۔

لی جی نے مزید کہا کہ مختلف پانیوں کی گہرائی اور زیر آب حرارت کے حوالے سے آبدوزیں تیار کرنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن چینی تیار کنندگان کیلئے یہ کوئی چیلنج نہیں ہے ۔پاکستان کی جانب سے آبدوزوں کی خریداری کی رپورٹس پر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ سطح پر غور و خوض جاری ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت فرانس سے آبدوزوں کی خریداری کے ملتوی کئے جانے والے معاہدے پر از سر نو غور کررہاہے اور جلد ہی اس سلسلے میں اقدامات کئے جائیں گے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…