اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اگرحکمرانوں نے گاڈ فادر بننا ہے تو کراچی کے بنیں،25سال ،9سال کس نے حکمرانی کی اور4سال بعد کس کس کویہ شہریادآیا؟جاوید چوہدری نے شہرقائد پرظلم کی داستان بتاکرسیاستدانوں کوآئینہ دکھادیا

datetime 1  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(جاوید چوہدری )ایک گائے ہوتی ہے جسے اللہ میاں کی گائے کہا جاتا ہے۔اس گائے کا دودھ سب کیلئے جائز ہوتا ہے لیکن کوئی بھی شخص اس گائے کے چارے، پانی اور شیلٹر کی ذمہ داری نہیں ،اٹھاتا، یہ گائے بیچاری سارا دن گلیوں‘ بازاروں اور جنگلوں میں چرتی رہتی ہے‘ نالیوں کا پانی پیتی ہے اور شام کو کسی ٹوٹی پھوٹی عمارت میں پناہ لے لیتی ہے اور جو قریب سےگزر رہا ہو وہ اس کا دودھ دھو کر چل پڑتا ہے،

مجھے اپنا کراچی شہر اکثر اللہ میاں کی گائے محسوس ہوتا ہے‘ یہ ایک انتہائی بدقسمت شہر ہے‘ اس شہر سے ہر محکمہ‘ ہر شعبہ اور ہر سیاسی جماعت فائدہ اٹھاتی ہےلیکن اس کی ذمہ داری کوئی قبول نہیں کرتا‘ ایم کیو ایم اس کی سب سے بڑی بینی فیشل ہےلیکن اسے آج 25سال بعد محسوس ہوا کراچی کے ساتھ بڑا ظلم ہو رہا ہے،اسے تباہ کر دیا گیا ہے،مصطفی، کمال پوری زندگی الطاف بھائی‘ الطاف بھائی کی گردان کرتے رہے لیکن آج وہ کراچی شہر کا علم اٹھا کر ملین مارچ کا پروگرام بنا رہے ہیں،کے الیکٹرک چھ سال سے اوور بلنگ کر رہی ہے لیکن جماعت اسلامی آج کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دے رہی ہے‘ پیپلز پارٹی 9 سال سے سندھ کی حکمران ہے لیکن اسے آج اچانک معلوم ہوا وفاق سندھ کے ساتھ بہت زیادتی کر رہا ہے‘ یہ کراچی کو پانی اور بجلی نہیں دے رہا‘ پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشنوں میں کراچی کی دوسری بڑی پارٹی ثابت ہوئی لیکن عمران خان کو چار سال بعد کراچی یاد آیا اور میاں نواز شریف چار سال سے وزیراعظم ہیںلیکن انہیں آج الیکشن سے ایک سال پہلے کراچی کا کچرہ نظرآ رہا ہے‘ یہ کیا ہے‘ یہ ظلم ہے آپ اگر کراچی کا دودھ پی رہے ہیں تواسےاون بھی کریں‘ یہ شہر پورا پاکستان ہے‘ یہ اگر تباہ ہو گیا تو پورا ملک برباد ہو جائے گا‘ خدا خوفی کریں اگر آپ نے گاڈ فادر بننا ہے تو کراچی کے بنیں‘ لوگ آپ کو دعائیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…