راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ائیر پورٹ پر ناروے جانے والی خواتین کے ساتھ بد سلوکی پر ایف آئی اے کی اہلکار غزالہ شاہین کوبرطرف کر دیا گیا جبکہ کائونٹر پر بیٹھی اہلکار نوشیلہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور امیگریشن کے شفٹ انچار ج انسپکٹر ندیم کا کیس ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل راولپنڈی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار غزالہ شاہین نے ناروے جانے والی ماں اور بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائر ل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے تحقیقات ٹیم بھی تشکیل دی تھی ۔انکوائری افسر ایڈیشنل ڈائر یکٹر پرویز عمرانی نے غزالہ شاہید کی برطرفی کی سفارش کی جسے ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر الحق کاکا خیل نے منظور کر لیا ۔انکوائری میں موقع پر موجود انسپکٹر کی برطرفی کی سفارش کی گئی تاہم اس کی برطرفی کی منظوری ڈی جی ایف آئی اے دیں گے ۔کائونٹر پر بیٹھی اہلکار نوشیلہ کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔