اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس اور ڈان لیکس کے بعد (ن) لیگ میں بے پناہ ہلچل دکھائی دے رہی ہے ۔ پچھلے چند روز میں مسلم لیگ کے اہم ترین اور پرانے سندھی سیاستدان اسماعیل راہو اور اسکے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب غلام مصطفی کھر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہپاکستان تحریک انصاف کی گڈی ان دنوں آسمانوں پر ہے ۔ اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتون وفاقی وزیر اور
پیپلز پارٹی کی اہم ترین رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان 7مئی کو سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کئی ہفتوں سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اور انہی رابطوں کے نتیجے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔