اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف دفاعی تجزیہ نگاراورسابق میجرجنرل اعجازاعوان نے کہاہے کہ ڈان نیوزمیں شائع ہونے والی خبروزیراعظم کی مرضی کے بغیرفرنٹ پیج پرنہیں لگ سکتی ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے اعجازاعوان نے کہاکہ ڈان نیوزکے ایڈیٹرمظہرعباس کوئی بچے نہیں ہیں وہ ایک منجھے ہوئے صحافی ہیں اورسرل المیڈامیں اتنی طاقت نہیں کہ وہ ایک بڑے ادارے کے خلاف پوری چارج شیٹ تیارکرے
اوراخباراس کوفرنٹ پرلیڈچھاپ دے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس کے منٹس وزیراعظم کی مرضی سے لیک کئے گئے اوراس بارے میں میں پیپلزپارٹی کے موقف کی تصدیق کرتاہوں ۔میجرجنرل (ر) اعجازاعوان نے کہاکہ اب آرمی بھی پہلے والی نہیں رہی ہےجس میں اعلی قیادت سے کوئی پوچھتانہیں تھابلکہ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں جونئیرآفیسرزبھی اپنی اعلی قیادت سے سوالات کرتے ہیں ۔