جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ڈان لیکس کی رپورٹ پرپاک فوج کے ترجمان کاردعمل آرمی چیف کی مرضی سے آیا،سینئرصحافی حامدمیر

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرصحافی اورمعروف تجزیہ کارحامد میرنے ڈان لیکس کے معاملے پرحکومتی رپورٹ جاری ہونے اوراس پرترجمان پاک فوج کے ردعمل پرنجی ٹی وی کے ایک پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ نے یہ بات درست کہی ہے کہ اداروں کے درمیان حساس معاملات ٹوئٹیس کے ذریعے نہیں سامنے آنے چاہیں یہ جمہوریت کےلئے زہرقاتل ہیں۔اورجمہوریت کونقصان پہنچ سکتاہے ۔

حامدمیرنے کہاکہ ڈان لیکس کی رپورٹ پرڈی جی آئی ایس پی آرکے ردعمل میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ کی مرضی شامل تھی ۔انہوں نے کہاکہ جب تحریک انصاف اورعوامی تحریک کادھرناہواتھااس وقت کے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ جب ٹویٹ کرتے تھے توچوہدری نثارخاموش رہتے تھے ،بولتے تک نہیں تھے اورنہ ہی ردعمل دیتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کاحل وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کومل بیٹھ کرحل کرناچاہیے کیونکہ یہ معاملہ کوئی عام نہیں بلکہ ملکی سالمیت کامعاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ دنوں ایک پروگرا م میں کہاتھاکہ بعض وفاقی وزراوزیراعظم کے پیٹھ پیچھے کیا کچھ کہتے ہیں اورمیرے اس انکشاف کے بعد ایک وفاقی وزیرکااستعفی آگیاجس کی وجہ سے حکومت سمجھ رہی ہے کہ وفاقی وزرامیرے ساتھ اپنے خیالات شیئرکررہے ہیں اوروزراکے خیالات سے میں بخوبی واقف ہوں ۔۔حامدمیرنے انکشاف کیاکہ بجٹ آنے والاہے اور ارکان پارلیمنٹ جن میں وفاقی وزرا،رکن قومی اسمبلی اورجنوبی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں اوران کی تعداد40کے قریب ہے اوراب وزیراعظم نوازشریف کواس معاملے کانوٹس لیناہوگاورنہ نتائج خراب ہوسکتے ہیں اورمزید استعفے آسکتے ہیں  ۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیاپرجولوگ شیرکاماسک پہن کرن لیگ کوبدنام کررہے ہیں ۔وزیراعظم کواس بات کانوٹس لیناچاہیے ورنہ بہت زیادہ نقصان ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…