بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف جیل میں تھے تو ان کی اہلیہ کیا کام کرتی تھیں ؟  عمران خان نے کیا کہہ دیا ؟

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عزت اور پیسے میں سے پیسے بچانے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ نواز شریف کمیشن کے پیسے لینے کے لئے عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے‘ نواز شریف کا اخلاقی طور پر وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے‘ نواز شریف یوٹرن نہیں لیتا جھوٹ بولتا ہے‘ نواز شریف نے معصوم اور مظلوم چہرہ بنا کر چار سال گزار لئے‘ 10 ارب کی پیشکش کرنے والا لاہور میں رہتا ہے‘ مجھے عدالت بلائیں پیشکش کرنے والے کا نام بتا دوں گا‘

سجن جندال خفیہ طور پر آئے لیکن بات عام ہوگئی‘ تاثر دیا جارہا ہے نواز شریف بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘ کمیشن اس لئے بنتا ہے کہ رپورٹ پبلک ہو‘ اصل چہروں کو بچا لیا اور چھوٹوں کو قربان کردیا‘ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف کھڑے ہونا قیامت کی نشانی ہے۔ اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی میں پانی اور بجلی مین ایشو ہے۔ کراچی گندگی میں ڈوبا ہوا ہے روشنیوں کے شہر میں ہر طرف کچرا ہی کچرا ہے۔ کراچی کا پیسہ دبئی اور لندن جارہا ہے دبئی میں لوگ کراچی چھٹیاں منانے آتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں وزیراعظم نواز شریف کرسی سے چپکے ہوئے ہیں پانامہ کا فیصلہ آتے ہی نواز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا۔ نواز شریف نے عزت اور پیسے میں سے پیسہ بچانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نواز شریف کمیشن کے پیسے لینے کے لئے عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔ نواز شریف نے پپو بن کر تیس سال گزار دیئے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جیل میں تھے تو اہلیہ ان کے لئے نکلی تھیں خواتین کے لئے ایسی بات کرتے ہوئے نواز شریف کو شرم آنی چاہئے۔

نواز شریف کا اخلاقی طور پر وزیراعظم رہنے کا جواز ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والا لاہور میں رہتا ہے مجھے عدالت بلائیں پیش کش کرنے والے کا نام بتا دوں گا۔ پیغام پہنچانے والے کو بھی دو ارب کی پیش کش کی گئی ۔ نام بتانے پر اس کے خلاف کارروائی شروع ہوجانی ہے چھ‘ چھ باریاں لینے والوں نے کبھی پولیس ٹھیک نہیں کی۔ نواز شریف جانے والا ہوگا تو پارٹی والے ہی سب سے پہلے چھوڑیں گے۔ میں نے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیا نواز شریف یوٹرن نہیں لیتا جھوٹ بولتا ہے۔

نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا تاثر دیا جارہا ہے نواز شریف بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں کمیشن اس لئے بنتا ہے کہ رپورٹ پبلک ہو۔ اصلی مہروں کو بچا لیا اور چھوٹوں کو قربان کردیا۔ اصف زرداری کا کرپشن کے خلاف کھرے ہونا قیامت کی نشانی ہے۔ سجن جندال خفیہ طور پر آئے لیکن بات عام ہوگئی۔ وزیراعظم عوام میں جا کر معصوم بنتے ہیں نواز شریف نے معصوم اور مظلوم چہرہ بنا کر چار سال گزار لئے۔ (ن غ)

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…