اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے حلقے کے لوگوں کے مسائل حل نہ کرنے والے اراکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روکنے کا مطالبہ کردیا ۔ریحام خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ارکان قومی اسمبلی جو اپنے حلقے کے لوگوں سے منقطع ہیں اور عوام کو اپنے تک رسائی نہیں دیتے ایسے ایم این ایز کو پارلیمنٹ میں بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔