جہانیاں(آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن یکم مئی پیر کو منایا جائے گا اس روز ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی ا س دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہو نگی جبکہ مختلف تنظیمیں سیمینارز اور تقاریب منعقد کریں گی جس سے مزدور رہنماؤں کے علاوہ وفاقی وزراء اور اپوزیشن رہنما خطاب کریں گے۔ یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے،
بینک اور دفاتر بند رہیں گے۔ محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کیے جائیں گے ، ملک بھر کے اخبارات رنگین ایڈیشن شائع کریں گے۔وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ ضلعی و تحصیل سطح پر مزدوروں کے کنونشن منعقد ہونگے ۔واضح رہے کہ مزدوروں کا یہ عالمی دن شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔