اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرحدی گارڈز کی ہلاکت کا معاملہ، ایران کا شدید احتجاج، پاکستانی سفیر کی طلبی کے بعد ایرانی صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر ایک حملے کے نتیجے میں ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر
پاکستانی سفیر کو طلب کرنے اور احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعدایرانی صدر نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ’’پاکستانی حکومت کی جانب سے ضروری اقدامات کے نہ ہونے کے باعث ایران کو بڑے جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،ایران توقع رکھتا ہے کہ پاکستان سرحد پر دہشت گرد حملے کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سزا دے گا، ‘‘۔واضح رہے کہ پاک ایران سرحد پر ایرانی سرحدی محافظوں کی ہلاکت کی ذمہ داری ایرانی عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے قبول کی تھی، جیش العدل اسے قبل بھی ایران میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کرچکا ہے تاہم ایران نے ان دعووں کو مسترد کردیا ہے۔اس گروپ نے 2015 میں 8 گارڈز کو ہلاک کیا تھا اور اس سے دوسال قبل 14 گارڈز کو مار دیا تھا۔خیال رہے کہ ایران کا صوبہ سیستان(بلوچستان )ڈرگ اسمگلروں کا اہم مرکز ہے جو طویل عرصے تک بدامنی کا شکار رہ چکا ہے ۔اس گروپ نے 2015 میں 8 گارڈز کو ہلاک کیا تھا اور اس سے دوسال قبل 14 گارڈز کو مار دیا تھا۔خیال رہے کہ ایران کا صوبہ سیستان(بلوچستان )ڈرگ اسمگلروں کا اہم مرکز ہے جو طویل عرصے تک بدامنی کا شکار رہ چکا ہے۔