اسلام آباد(آئی این پی)وزیرمملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خان صاحب فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، خان صاحب آپ دوسرے ممالک کیلئے سیکیورٹی رسک ہیں، آپ کو بین الاقوامی ایئرپورٹس پر روکا جاتا ہے ، آپ اپنے جھوٹ اور نفرت انگیزبیانات کی وجہ سے مقبول ہورہے ہیں ، خان صاحب میں اگر اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والے بندے کا نام بتاتے،
انہوں نے کہاکہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والا آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے ، اللہ رسول اور قرآن کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں ، خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں ، میٹرو اور پل بنانا آپ کی قسمت میں نہیں ہے ،۔ مریم اورنگزیب خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہے ،