منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کو 3دین کی مہلت،حکومت نے جوابی اقدام کااعلان کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے سپریم کورٹ سے عمران خان کے الزام پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان 3روز میں 10ارب کی پیشکش لے کر آنے والے شخص کا نام بتائیں بصورت دیگر انہیں لیگل نوٹس بھجوائیں گے اورعدالت میں انکے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا ،لاڑکانہ سے لے کر بنی گالا تک اگر آئین کے آرٹیکل 62، 63 کا اطلاق ہونے لگا تو کوئی اختلافی نوٹ نہیں آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ( ڈی جی پی آر) میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے عمران خان کی جانب سے شہبازشریف پر لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لیگل ٹیم عمران خان کو نوٹس بھجوانے کا جائزہ لے رہی ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی طرف سے ذاتی حیثیت میں نوٹس بھجوایا جائے گا ۔ یہ اعلان سیاسی سٹنٹ نہیں بلکہ اس پر عمل کر کے دکھائیں گے اورہم انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر ان کا جھوٹ بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جلسوں میں وفاق کے خلاف صوبائی تعصب اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے صرف اپنی سیاست چمکا رہے ہیں۔چار دہائیوں سے وفاق کی جماعت ہونے کی دعویدار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری خیبرپختونخوا ہ میں کھڑے ہو کر یہ کہیں کہ سی پیک میں خیبر پختوانخواہ کا حصہ شہباز شریف پنجاب لے گئے ہیں تو وہ حقائق سے واقف نہیں۔شاید آصف زرداری یہ نہیں جانتے کہ سی پیک کے دو شعبوں میں سب سے زیادہ حصہ سندھ کے پاس ہے، توانائی کا منصوبہ چاہے پنجاب میں لگے، سندھ میں یا خیبر پختوانخواہ میں اس نے پیداوار نیشنل گرڈ کو ہی پہنچانی ہے۔پاک چین راہداری ریاست پاکستان کا منصوبہ ہے جس سے پورے ملک کو یکساں فوائد حاصل ہونے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آصف زرداری صرف سیاسی مطابقت پیدا کرنے کے لیے بے بنیاد الزمات سے پاکستانی کی سالمیت کو چیلنج نہ کریں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے ۔ ترجمان پنجاب حکومت نے بھارتی صنعتکار سجن جندال کی وزیر اعظم سے ملاقات بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ باضابطہ سرکاری ملاقات نہیں تھی بلکہ ذاتی نوعیت کی ملاقات تھی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا وفاقی دارالحکومت میں جلسہ پانامہ کیس کے حوالے سے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے ۔ عمران خان کاسپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنا توہین عدالت کے مترادف ہیں ۔ عمران خان عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کرنا سیکھیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…