اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئر راولپنڈی سردار نسیم کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشتوں پرمبینہ دھاندلی کے الزام میں سردارنسیم کومیئرراولپنڈی کے عہدے کےلئے نااہل قراردے دیاتھا۔جس پرانہوں نے اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کیا۔اس مقدمے کی سماعت جسٹس عامرفاروق نے کی ۔اورسردار نسیم کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا
عدالت میں سردار نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شواہد کا جائزہ لئے بغیر میئر راولپنڈی کا الیکشن کالعدم قرار دیا۔ عدالت غیرقانونی اقدام کو ختم کر کے انصاف فراہم کرےجبکہ عدالت عالیہ نے سردار نسیم کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تمام متعلقہ ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ درخواست گزار خواتین طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال کو پندرہ روز میں جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیاہے ۔واضح رہے کہ سلم لیگ (ن) کے رہنمااورمیئرراولپنڈی سردارنسیم خان کوبلدیاتی انتخابات کے دوران مخصوص نشتوں کے معاملے میں اثراندازہونے کاالزام ثابت ہونے پرنااہل قراردے دیاگیاتھا ۔سردارنسیم کواس حوالے سے نااہل قراردینے کےلئے دوخواتین نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائرکی تھیں ۔ الیکشن کمیشن میں میئرراولپنڈی سردارنسیم خان پربلدیاتی انتخابات کے دوران مخصوص نشتوں پراثراندازہونے کاالزام لگایاگیاتھا۔سردارنسیم کونااہل قراردینے کافیصلہ چیف الیکشن کمشنرچیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)ررضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی الیکشن کمیشن نے سنایا تھا ۔ راولپنڈی کی دو خواتین طاہرہ تنویر اور لبنیٰ اقبال نے سردار نسیم کی نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھیں اورموقف اختیار کیا تھا کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات کے دوران مئیر راولپنڈی نے ووٹرز کو ووٹ دکھا کر پول کرنے پر مجبور کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی سماعت کی تھی اوران خواتین کی طرف سے پیش کئے گئے ثبوتوں کاجائزہ لینے کے بعد 17اپریل کومیئرراولپنڈی سردارنسیم خان کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیاتھاجوکہ آج سنادیاگیاجس کے تحت سردارنسیم خان اب میئرراولپنڈی کے عہدے پرنہیں رہے ہیں تھے۔