پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گیم اُلٹ گئی،بھارت اورافغانستان کو بڑا جھٹکا

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) سینئر تجزیہ کار طلعت مسعود نے کہا ہے کہ اگر خطہ عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے تو افغانستان کے حالات اور خراب ہوں گے،پاکستان اپنے آپ کو محفوظ کرنے کی پوزیشن میں ہے مگرافغانستان کے حالات بدتر ہونے جارہے ہیں ،بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ جب تک وہ سیاسی طور پر پاکستان سے بات چیت نہیں کرے گا اور ان سرگرمیوں میں ملوث رہے گا تو اس کو نقصان پہنچے گا۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلعت مسعود نے کہا کہ پاکستان کو بہت عرصے سے علم تھا کہ انڈیا کس طریقے سے ان لوگوں کی مدد کر رہا ہے اور افغان حکومت یا تو بے بس ہے یا ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا ان کو فنڈنگ کرتا ہے اگر خطہ عدم استحکام کا شکار ہوتا ہے تو افغانستان کے حالات اور خراب ہوں گے،پاکستان اپنے آپ کو محفوظ کرنے کی پوزیشن میں ہے مگرافغانستان کے حالات بدتر ہونے جارہے ہیں ،بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ جب تک وہ سیاسی طور پر پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ شروع نہیں کرے گااور ان سرگرمیوں میں ملوث رہے گا تو اس کو بھی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان میں جو کر رہا ہے وہ سب ضائع ہوگا کیونکہ افغانستان میں جس طرح افراتفری بڑھ رہی ہے حکومت کا کنٹرول کم ہوگیا ہے،طالبان زورپکڑ رہے ہیں،یہ تمام چیزیں پاکستان کو نقصان پہنچانے سے بہتر نہیں ہوں گی بلکہ معاملات اور خراب ہوں گے۔دریں اثناء دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان اہم پیشرفت ہے اور نوجوان نسل کیلئے پیغام ہے کہ ان کی تحریک کو شر کی تحریک سمجھا جائے،ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہونا چاہیے تاکہ کوئی ان سے ہمدردی نہ رکھے،امریکہ 16سال سے بیٹھا ہو اور اس کی ناک کے نیچے یہ سارا کھیل ہو رہا ہو،اسے پتہ نہ ہو یہ سوائے منافقت کے اور کوئی بات نہیں ہے۔

بدھ کو نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ احسان اللہ احسان کا بیان اہم پیشرفت ہے اور ہماری نوجوان نسل کیلئے خاص طور پر پیغام ہے کہ اس تحریک کو خالصتاً شر کی تحریک سمجھا جائے،ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہونا چاہیے تاکہ کوئی ان سے ہمدردی نہ رکھے،جن لوگوں کو ان سے ہمدری ہے ان کو احساس ہونا چاہیے کہ یہ لوگ شر پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ 16سال سے بیٹھا ہو اور اس کی ناک کے نیچے یہ سارا کھیل ہورہا ہو ،اسے پتہ نہ ہو یہ سوائے منافقت کے اور کوئی بات نہیں ہے ان کو سب پتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…