اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس میں چپ رہنے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عمران خان کو 10ارب کی پیشکش کا پی ٹی آئی چیئرمین کے دعویٰ نے پاکستان کے سیاسی منظر کو گرما کر رکھ دیا ہے۔ سیاسی و عوامی حلقوں کی جانب سے کپتان سے پیشکش کرنے والے کا نام
بتانے کیلئے مطالبہ روز بروز زور پکڑتا جا رہاہے۔ خطیر رقم کی پیشکش کا دعویٰ منظر عام پر آنے کے بعد ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پروگرام میں وقفے کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین نے پانامہ کیس میں خاموش رہنے کیلئے 10ارب روپے کی پیشکش کرنے والے شخص کوفون کر دیا۔ کپتان نے فون کر کے مبینہ پیشکش کرنے والے شخص سے کہا کہ ساری قوم مجھ سے تمہارا نام پوچھ رہی ہے کیا میں تمہارا نام بتادوں؟اس کے جواب میں پیشکش کرنے والے شخص نے عمران خان کو نام نہ بتانے کی درخواست کی۔ مذکورہ چینل نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کے گواہ نجی ٹی وی کے سینئر اینکر کاشف عباسی بھی ہیں جن کے سامنے عمران خان نے پیشکش کرنے والے شخص کو فون کیا تھا۔کپتان نے فون کر کے مبینہ پیشکش کرنے والے شخص سے کہا کہ ساری قوم مجھ سے تمہارا نام پوچھ رہی ہے کیا میں تمہارا نام بتادوں؟اس کے جواب میں پیشکش کرنے والے شخص نے عمران خان کو نام نہ بتانے کی درخواست کی۔ مذکورہ چینل نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کے گواہ نجی ٹی وی کے سینئر اینکر کاشف عباسی بھی ہیں جن کے سامنے عمران خان نے پیشکش کرنے والے شخص کو فون کیا تھا