اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ریفرنس ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا اور سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے اس حوالے سے 16 مئی کو کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے مطابق انھیں سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے خط موصول ہوگیا ہے،
جس کے مطابق ‘کونسل چیئرمین نے 16 مئی کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کی طلبی تحریک انصاف کی فتح ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے پاس منصب پر رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ساتھ ہی انھوں نے کہا، ‘کرپشن میں ملوث ہر کردار کو انجام سے دوچار ہونا پڑے گا اور بہت جلد وزیراعظم نواز شریف بھی اسی انجام کا سامنا کریں گے۔