پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’نام شہباز پر دیوانہ عمران کا۔۔ دیوانگی ہو تو ایسی‘‘ پی ٹی آئی کے متوالے نے شادی کارڈ پر عمران خان کی تصویر کیساتھ کیا پیغام چھپوایالیا؟

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کپتان کا ایسا دیوانہ سامنے آگیا کہ جس نے دیکھا جس نے سنا وہ عمران سے نوجوان کی محبت پر عش عش کر اٹھا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی شہباز نامی نوجوان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے محبت کے اظہار کاانوکھا

اور نرالا طریقہ اپناتے ہوئے اپنی شادی کے کارڈ پر کپتان کی تصویر چھپواکر’’پی ٹی آئی کو ووٹ دو‘‘کی اپیل بھی تحریر کر وادی۔کپتان کے دیوانے شہباز کا کہنا ہےکہ وہ عمران خان کا بہت برا فین ہوں اور اسی لئے شادی کے کارڈز پر عمران خان کی تصویر بھی چھپوائی ۔اس نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان میری چاہت اور محبت کو دیکھتے ہوئے میری شادی میں ضرور تشریف لائیں گے، شہباز کی خواہش ہے کہ عمران خان اسے شادی کا سہرا اپنے ہاتھ سے باندھیں۔ شہباز کی والدہ بھی کپتان کی دیوانی ہیں شاید شہباز کو کپتان کی محبت ورثے میںملی ہے ۔ شہباز کی والدہ بھی بیٹے کی شادی میں عمران خان کی آمد کی امید لگا کر بیٹھی ہیں ۔ دونوں ماں بیٹے کی شدید خواہش ہے کہ کپتان شادی کی تقریب میں شامل ہو کر اسے ہمیشہ کیلئے یادگار بنا دیں۔شہباز کی والدہ بھی بیٹے کی شادی میں عمران خان کی آمد کی امید لگا کر بیٹھی ہیں ۔ شہباز نے ڈھولکی کی تقریب میں روایتی شادی بیاہ کے نغموں کے بجائے پی ٹی آئی ترانے بھی چلوائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…