منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سندھ میں گورنرراج ،ن لیگ نے واضح اعلان کردیا

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز جتوئی اور جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی نااہلی کی وجہ سے اور مظلوم بننے کے لئے چاہتی ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیا جائے لیکن ہم پیپلز پارٹی کو سندھ میں مظلوم نہیں بننے دیں گے، شرجیل میمن کی تاجپوشی کرکے ثابت کردیا گیا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف نہیں ہے،چاچا دھرنا10ارب روپے کے حوالے سے ثبوت اور دستاویزات دیں زبانی بات نہ کریں،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کومسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسد عثمانی ،عصمت اللہ محسود، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ بابو سرفراز جتوئی نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی اور ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بلاوجہ وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، جبکہ وفاقی حکومت سندھ میں کتنے بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروارہی ہے، اس کے علاوہ مختلف منصوبوں میں فنڈز بھی دے رہی ہے،یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، کرپشن اپنے انتہاء کو پہنچ چکی ہے، اور پیپلز پارٹی کو یہ بات نظر آرہی ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں اسے سندھ کے عوام مسترد کردینگے۔ اس ہی وجہ سے وہ مظلوم بننے کے لئے سندھ میں گورنر راج لگوانا چاہتی ہے تاکہ آئندہ کے عام انتخابات میں اسے سیاسی طور پر فائدہ پہنچ سکے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان کے عوام پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، اور اب پیپلز پارٹی سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہوگئی ہے۔ بابو سرفراز جتوئی نے کہا کہ ہم کوئی ایسا کام نہیں کریں گے کہ جس سے پیپلز پارٹی کو رونے اور مظلوم بننے کا مو قع ملے۔پیپلز پارٹی والے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، شہید بے نظیر بھٹو کا نام تو لیتے ہیں لیکن آصف علی زرداری کو اپناآئیڈیل لیڈر قرارنہیں دیتے کیوں کہ پاکستان میں کرپشن کی بنیاد رکھنے والا آصف علی زرداری ہے۔

پیپلز پارٹی اور اس کی سندھ حکومت نے ملک ریاض غریب کو سندھ کی زمینیں اور دیگر سہولتیں دی ہیں لیکن کسی اور غریب کے بارے میں نہیں بتاسکتی کہ اس نے اسے بھی کچھ دیا ہو،انھوں نے کہا کہ جو ترقیاتی منصوبے سندھ کے پہلے سے تھے انھیں دوسرا نام دیکر ان ترقیاتی منصوبوں سندھ حکومت اپنا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، سندھ حکومت نے کونسا غلط کام نہیں اس نے سندھ میں نوکریاں تک بیچی ہیں۔ سنیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ سب سے پہلے عمران خان کو چا چا عمران کا نام بلاول بھٹو نے دیا تھا جسے ملک بھر میں بہت شہرت ملی اب میں عمران خان کو چاچا دھرنا کا نام دے رہا ہوں کیوں کہ عمران خان کی اتنی عمر ہوچکی ہے کہ وہ میرے بھی چاچا ہیں۔چاچا دھرنا ملک کا واحد بے روزگار آدمی ہے جو 400کینال کے گھر میں رہتا ہے، نجی جیٹ طیاروں میں سفر کرتا ہے، اور شاہانہ زندگی گزارتا ہے۔اسے الیکشن کمیشن بار بار بلا رہا ہے لیکن وہ الیکشن کمیشن کسی قسم کا حساب اور دستاویزات دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔عمران خان نے 10ارب روپے کی مسلم لیگ کی طرف سے پیشکش کی زبانی بات تو کر رہے ہیں لیکن ثبوت اور دستاویزات دینے کے لئے تیار نہیں، انھوں نے کہاکہ عمران عرف چاچا دھرنا نے تھوڑے سے پیسے کے لئے پاکستان کی عزت و وقار کو کیری پیکر کے ہاتھوں بیچ دیا تھا، اوراور تھوڑے ڈالرز کے عیوض کیری پیکر نے عمران خان کو خرید لیا تھا، اس جرم پر پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے عمران خان کو نکال دیا تھا۔ آج وہ کیسے محب وطن بن رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…