اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر بمبار طیارے کا نیا ماڈل تیار کرلیا ہے، پاک فضائیہ نے چین کے تعاون سے تھنڈر جنگی طیارہ بنا کر دنیا کو حیرت میں مبتلا کر دیا تھا، اب پاکستان نے چین کی مدد سے اس طیارے کا جدید ماڈل JF-17 تھنڈر بی پرو ٹو ٹائپ بھی تیار کر لیا ہے۔ اس طیارے میں دو پائلٹس
بیٹھ سکتے ہیں، چین میں طیارے کی آزمائشی پرواز کا کامیابی سے مظاہرہ بھی کر لیا گیا ہے، طیارے کے ایندھن کی گنجائش میں اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈیزائن میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جے ایف 17 تھنڈر بی بلاک 3 جلد ہی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا جائے گا، پاک فضائیہ اپنے بیڑے میں 50 جے ایف تھنڈر بی بلاک 3 طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔