اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے گلگت بلتستان میں غیر ملکیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی ہے ،اب کوئی بھی غیر ملکی سیاح کو جی بی جانے کے لئے وزارت داخلہ سے این او سی لینی ہوگی، سیاحوں کو این او سی کے لئے چھے ماہ پہلے درخواست دینی ہوگی، اس سے قبل یہ این او سی گلگت بلتستان کونسل دیتا تھا، وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ہوم سکریٹری کو ہدایات جاری کر دی، وزارت داخلہ کے اس اقدام سے گلگت
بلتستان کی سیاحت متاثر ہوگی، گلگت بلتستان سیاحت کے حوالے سے پاکستان کی پہچان سمجھا جاتا ہے، گلگت بلتستان کی خوبصورت پہاڑ اور گلشیرز دیکھنے کے لئے غیر ملکی سیاح دوڑے چلے آتے ہیں، اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کی عوام میں تشویش پائی جانے لگی، گلگت بلتستان سیاحت انڈسٹری کو اس فیصلے کے بعد شدید جھٹکا، وزرات داخلہ کے اس اقدام سے گلگت بلتستان میں ہوٹل انڈسٹری کو سخت نقصان ہوگا،