اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے ملنے والے بھارتی تاجر سجن جندل اور ان کے دو ساتھیوں کو تین سالہ ملٹی پل ویزا دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جو کہ پولیس رپورٹنگ سے بھی مستثنیٰ ہے، نجی ٹی وی کے مطابق تین رکنی بھارتی وفد کی قیادت سجن جندل نے کی، ان تینوں کو بھارتی ملٹی پل ویزا دیا
گیا تھا جس کی مدت ابھی برقرار ہے اس ویزا کے تحت وہ پولیس رپورٹنگ کے بغیر جب چاہے پاکستان اور جا سکتے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق سجن جندل کا پاسپورٹ نمبر Z-3883994، سوکیتھ سنگھال کا 4962480 اور سنگھ وریندر ببر کا پاسپورٹ نمبر YA-4276291 ہے۔