منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاناماکیس کے آفٹرشاکس یاکچھ اور۔۔ وزیراعظم کواہم وفاقی وزیرکابڑاسرپرائز،وزارت سے استعفے کی دھمکی دیدی،نوازشریف ششدد

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیربرائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے اپنی وزارت میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے افسران کی مسلسل مداخلت کے باعث پیشکش کی ہے کہ ان سے وزارت واپس لے لی جائے اوروہ استعفی دینے کےلئے تیارہیں ،باخبرذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ کی طرف سے وزیراعظم میاں نوازشریف کوپیغام بھیجوایاگیاہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سینئربیوروکریٹس

خصوصاًفوادحسن فوادکی بے جامداخلت کے باعث ان کے ماتحت وزارت اوردیگرتمام ادارے مفلوج ہوکررہ گئے ہیں ۔گزشتہ روزوزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے ریاض حسین پیرزادہ کواعتمادمیں لئے بغیرڈی جی سپورٹس بورڈاخترحسین گنجیر ا کومعطل کردیاگیاجوکہ نہ صرف خلاف قانون ہے بلکہ اخلاقی روایات کے بھی منافی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ اس سے پہلے بھی کئی باروزیراعظم کواپنی شکایات اورتحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں اوروزیراعظم نے انہیں آزادانہ کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اس کے باوجودسازشی عناصرنے ریاض حسین پیرزادہ کے کام میں روڑے اٹکائے اورانہیں وزارت چھوڑنے پرمجبورکردیاہے ۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے سپورٹس بورڈسمیت ریاض حسین پیرزادہ کے ماتحت دیگرمحکموں کوبھی براہ راست احکامات دیئے جارہے ہیں ۔ریاض حسین پیرزادہ نے یہ واضح کردیاہے کہ وہ سات بارقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اوربے داغ ماضی کے حامل ہیں ،اس کے باوجودانہیں ناکام کرنے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بیوروکریٹس ٹولے نے سازشیں شروع کررکھی ہیں ریاض حسین پیرزادہ نے یہ واضح کردیاہے کہ وہ سات بارقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اوربے داغ ماضی کے حامل ہیں ،اس کے باوجودانہیں ناکام کرنے کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے بیوروکریٹس ٹولے نے سازشیں شروع کررکھی ہیں

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…