جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں علی اصغر خان کاقتل،مقتول کی اہلیہ کے بارے میں حیرت انگیزانکشافات،برطانوی سفارتخانے نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 27  اپریل‬‮  2017 |

مانسہرہ (آئی این پی )اسلام آباد میں برطانوی سفارت خانے نے گزشتہ سال قتل ہونے والے برطانوی شہری علی اصغر خان قتل کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سفارت خانے نے مقتول کی بیوہ کی جانب سے لکھے گے خط میں تعارفی خط (کور لیٹر)لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ قتل مقدمہ میں نامزد دو ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے اور گرفتار ملزماں کے خلاف عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کےئے گے ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی نے انصاف کے لےئے باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر کے ماہ میں ضلع ہریور میں تھانہ گندف کی حدود میں برطانوی شہری علی اصغر خان اور کھلابٹ رہائشی ملک افتخار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ مقتول علی اصغر کے اہل خانہ کے مطابق علی اصغر خان اور اس زوجہ فرزانہ خان جو کہ برطانوی شہری ہیں چھٹیاں گزارنے پاکستان آئے تھے کہ یہ واقعہ پیش آگیا ۔ دستیاب معلومات کے مطابق واقعہ میں چھ افراد کو نامزد کیا گیا تھا جس میں چار گرفتار ہوئے جبکہ دو تاحال گرفتار نہ ہوسکے اور دو کو عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ علی اصغر خان کے اہل خانہ کے مطابق مقتول کی اہلیہ برطانیہ کی سابقہ امرئیگریش آفسیر ہیں جن پر واقعہ کے انتہائی برے اثرات پڑے مرتب ہوئے ہیں اور وہ برطانیہ واپس جا کر ٹراما کا شکار رہی ہیں جہاں پر ان کا علاج جاری ہے۔ فرزانہ خان نے گزشتہ دونوں اسلام آباد میں برطانوی سفارت خانے کی وساطت سے صوبہ خیبر پختوں کے انسپکٹر جنرل پولیس کو خط لکھا ہے اور اس خط میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کے قتل پر انصاف کی متلاشی ہیں اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان ، خیبر پختوں اور خیبر پختوں پولیس کا تعاون چاہتی ہیں ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ پولیس اس واقعہ کی جدید انداز میں تفیش کرئے، خط میں دو گرفتار ملزماں کو ضمانت ملنے اور دو کی ابھی تک گرفتاری نہ ہونے پر بھی تفتیش کا اظہار کے گیا ہے

اور کہا گیا ہے کہ پولیس ایسے انداز میں تفتیش کرئے کہ ملزماں اور اگر ان کے کوئی حمایتی جن کے ایماء پر واردات کی گی ہو کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔ دوسری جانب دستیاب معلومات کے مطابق پاکستانی کمیونٹی نے برطانیہ میں باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے او ر اس سلسلے میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پاکستانی سفارت خانے سے رابطے کرنے کے علاوہ حکومت پاکستان کو خطوط لکھنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…