نوشہرہ(آئی این پی )نوشہرہ باڑہ مارکیٹ میں دو افغان گروپوں کے مابین تصادم تین مہاجر شدید زخمی دونوں گروپوں کا ہسپتال میں ہنگامہ ہسپتال سٹاف اور پولیس پر اسلحہ تان لی پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی ہسپتال سے درجنوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا نوشہرہ کے باڑہ مارکیٹ میں چوری کے تنازعے پر افغان مہاجرین کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین مہاجرین شدید زخمی ہوگئے
جن کو نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچادیاگیا تاہم دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ہسپتال میں اپنے آپ کو داخل کرنے کی کوشش کے دوران دونوں گروپ ہسپتال عملے اور پولیس کے ساتھ بدتمیزی پراتر آئے جبکہ ایک افغان مہاجر نے پولیس پر پستول تان لی دونوں گروپوں نے ہسپتال عملے کو گالیاں اور دھمکیاں دی اس صورتحال کے باعث ہسپتال عملے نے مزید پولیس کی نفری طلب کی جنہوں نے ہسپتال میں سرچ اپریشن کرکے درجنوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا پولیس نے ہسپتال کا چپہ چپہ مار کر افغان مہاجرین کو ڈھونڈ نکال جبکہ ہسپتال کی مسجد میں چھپے ہوئے مہاجرین کو بھی نکال کر تھانہ لے گئے پولیس نے سرجیکل وارڈ میں پڑے ہوئے دو زخمی افغان مہاجرین کو بھی ساتھ لے گئے تمام گرفتار افغان مہاجرین کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ایک افغان مہاجر نے پولیس پر پستول تان لی دونوں گروپوں نے ہسپتال عملے کو گالیاں اور دھمکیاں دی اس صورتحال کے باعث ہسپتال عملے نے مزید پولیس کی نفری طلب کی جنہوں نے ہسپتال میں سرچ اپریشن کرکے درجنوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا پولیس نے ہسپتال کا چپہ چپہ مار کر افغان مہاجرین کو ڈھونڈ نکال جبکہ ہسپتال کی مسجد میں چھپے ہوئے مہاجرین کو بھی نکال کر تھانہ لے گئے پولیس نے سرجیکل وارڈ میں پڑے ہوئے دو زخمی افغان مہاجرین کو بھی ساتھ لے گئے تمام گرفتار افغان مہاجرین کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔