مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواکے ضلع مانسہرہ کی تحصیل بفہ میں پاک چین اقتصادی راہداری پران دنوں کام جاری ہے اوراس منصوبے پرچینی انجینئرزبھی کام کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی تحصیل بفہ میں سی پیک پرکام کرنے والے ایک چینی انجینئرنے اسلام قبول کرلیاہے ۔الولائی نامی چینی انجینئرجوبفہ کے سول ہسپتال میں اپنے فرائض سرانجام دے رہاتھا
اس نے مقامی امام مسجد مولانالال حسین شاہ کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کراسلام قبول ہے اوراس نومسلم چینی انجینئرکا اسلامی نام عبداللہ رکھاگیاہے ۔اسلام قبول کرنے کے بعد نومسلم عبداللہ نے بتایاکہ ’’میں مسلمانوں کے بھائی چارے ،ان کے رہن سہن کے طریقوں ،مردے کودفنانے سے قبل جنازہ پڑھانے سے بہت متاثرتھا۔اس نے بتایاکہ میں ہسپتال کے باغ میں لوگوں کونمازجنازہ پڑھنے کےلئے آتے ہوئے ضروردیکھتاتھااوراس حوالے ہسپتال کے ڈاکٹرزسے معلومات بھی حاصل کرتاتھا‘‘۔عبداللہ نے مزید بتایاکہ اس کی پاکستان میں تین سال قبل تعیناتی ہوئی تھی اورمیں اُس وقت سے اسلامی تعلیمات کامطالعہ کررہاہوں ۔اس موقع پرایک مقامی شہری شفقت جاوید نے بتایاکہ عبداللہ اب عملی مسلمان ہے اورباقاعدگی سے نمازاداکرتاہے اوردیگراسلامی فرائض بھی سرانجام دے رہاہے ۔واضح رہےکہ پاکستان میں سی پیک کامنصوبہ شروع ہونے پرکسی بھی چینی شہری کے مسلمان ہونے کایہ پہلاواقعہ ہے ۔