منگل‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2026 

افغانستان کی شہریت رکھنے والے ا رکان پارلیمنٹ بسم اللہ جان اورآیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت ختم کرنے کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

datetime 26  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ میں افغانستان کی شہریت رکھنے والے رکن قومی اسمبلی بسم اللہ اورسینیٹرآیات اللہ جان کی پاکستانی شہریت ختم کرنے کےلئے درخواست دائرکردی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلا م آبادہائیکورٹ میں ناصرالحق نامی پاکستانی شہری نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائرکی جس میں موقف اپنایاگیاکہ رکن قومی اسمبلی بسم اللہ جان اور سینیٹر آیات اللہ جان کی شہریت افغانستان کی ہے

درخواست میں کہاگیاہے کہ یہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے اوریہ د ونوں ارکان پارلیمنٹ اپنی افغانستان شہریت چھپانے پرصادق اورامین نہیں رہے جس کی وجہ سے یہ عوامی نمائندگی رکھنے کاحق کھوچکے ہیں  ۔لہذاعدالت عالیہ سے استدعاہے کہ ان دونوں کومجرم قراران کی پاکستانی شہریت کومنسوخ کی جائے ۔عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خارجہ، چیف الیکشن کمشنر، سیکر ٹری سیفران، چیئرمین نادرا، ڈی جی آئی بی، ایم این اے بسم اللہ جان اور سینیٹر آیات اللہ جان کو بھی فریقین بنایاگیاہے ۔درخواست کے ساتھ دونوں ارکان پارلیمنٹ کی افغان شہریت کے بارے میں ثبوت بھی ساتھ پیش کئے گئے ہیں ۔واضح رہے آئین پاکستان کے مطابق کوئی بھی غیرملکی شہری پاکستان میں رکن پارلیمنٹ منتخب نہیں ہوسکتاجبکہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی اپنے ایک فیصلے میں قراردیاہے کہ کوئی بھی ایساشخص جوپاکستان کے علاوہ کسی اورملک کی شہریت رکھتاہووہ بھی پاکستان میں عوام کانمائندہ بننے کاحق نہیں رکھتاہے اورسپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد مختلف جماعتوں بشمول ن لیگ کے کئی رہنمائوں کواہم عہدوں سے ہٹایاجاچکاہے ۔پاکستان میں دہری شہریت کے حامل افراد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن نہیں بن سکتے اوراگروہ انتخاب کے د و ران اپنی شہریت کوچھپائے رکھیں توآئین کے آرٹیکل 62اور63کی روسے وہ صادق اورامین نہیں رہتے ہیں ۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…