اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ای او بی آئی میں اربوں روپے کی چوری کی ذمے دار حکومت ہے،سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ای او بی آئی پنشنرز کیس کی سماعت کے دوران ججز کےتین رکنی بنچ کے رکن جسـٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو صرف حکومت کرنی ہے مسئلے حل نہیں کرنے، ای او بی آئی میں اربوں روپے کی چوری کی ذمہ دار حکومت ہے۔ جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ
پنشنرز کے پیسوں کے محافظ افسران نے پیسہ جائیدادوں کی خریداری میں لٹا دیا، افسران فیصلہ کر لیں مسئلہ کا حل اپنے دفاتر میں نکالیں گے یا اڈیالہ جیل میں۔انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کے پیسہ کا شارٹ فال حکومت ادا کرے ۔ اس موقع پر جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 5ہزار روپے کی پنشن سے کیا گزار ہو سکتا ہے ، یہ پنشنر کیساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب پنشنرز کی اربوں روپے کی پنشن مہنگی جائیدادوں کی خریداری میں اڑا دی گئی ہے ۔