اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کا افتتاح کردہ بجلی گھر بھکی پاور پلانٹ اپنے فعال ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی ناکارہ ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں حال ہی میں ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جانے والا بھکی پاور پلانٹ فعال ہونے کے ایک ہفتے بعد ہی خراب ہوگیا
۔بھکی پاور پلانٹ 18 ماہ کی قلیل ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا تھاجس سے صرف ایک ہفتہ ہی بجلی پیدا ہوسکی۔ تکینکی خرابی کے باعث اب بھکی پاور پلانٹ نے ساڑھے 300 میگا واٹ بجلی بنانا بند کر دی ہے۔واضح رہے کہ بھکی پاور پلانٹ سے نیشنل گریڈ میں 7 سو میگا واٹ بجلی شامل کی جا رہی تھی جبکہ یہ پاور پلانٹ پرانا یا استعمال شدہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے 19 اپریل کو پاور پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ بھکی پاور پلانٹ پر 77 ارب روپے خرچ ہوئے اور منصوبے میں 53 ارب روپے کی بچت ہوئی۔پلانٹ کی خرابی کو دورکرنے کے لیے وزارت پانی و بجلی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہےاور اس سلسلہ میں ماہرین کی ٹیم بھکی پاور پلانـٹ میں تکنیکی خرابی دور کرنے کیلئے سرگرم عمل ہو چکی ہے۔۔پلانٹ کی خرابی کو دورکرنے کے لیے وزارت پانی و بجلی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہےاور اس سلسلہ میں ماہرین کی ٹیم بھکی پاور پلانـٹ میں تکنیکی خرابی دور کرنے کیلئے سرگرم عمل ہو چکی ہے۔