منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عابد شیرعلی اورڈاکٹر عاصم کی ڈیل کاحیرت انگیزانکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاہے کہ عابد شیر نے مجھے جو بھی کہنا ہے میرے سامنے آکر کہیں پھر ان کے بارے میں بتاؤں گا۔کراچی کی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی سماعت ہوئی۔ سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ کیس کے حوالے سے ہمیں تاحال کوئی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں اس ریفرنس میں جان بوجھ کر ڈاکٹرعاصم کا نام بھی شامل کیا گیا ہے

ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل نے کہا  کہ ہمارے اعتراضات کی وجہ سے ہی ڈاکٹرعاصم و دیگر پر فرد جرم عائد نہیں ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ دستاویزات کی عدم فراہمی کی درخواست پہلے سے دائر کی جاچکی ہے اس درخواست پر مزید دلائل دینا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم ثابت کریں گے کہ کیس سیاسی ہے اس کیس میں فرد جرم عائد ہو ہی نہیں سکتی اس لئے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کو کیس پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔اس سے قبل سابق مشیر پیٹرولیم نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے الزامات کے حوالے سے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن وہ اپنی عادت سے مجبور ہیں وہ خود نہیں بلکہ کسی کا بتایا ہوا بولتے ہیں اور بولنے اور ایکشن کے بعد سوچتے ہیں میں ان کی باتوں کا برا نہیں مانتا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ عابدشیرعلی سے کہیں وہ میرے سامنے آئیں اور انہوں نے مجھ سے جو ڈیل کی تھی پہلے اس کا جواب دیں ورنہ میں خود بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے میری امامت کے حوالے سے ایک واویلا مچا رکھا ہے میری امامت کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ہرمسلمان کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہےانہوں نے کہا کہ میڈیا نے میری امامت کے حوالے سے ایک واویلا مچا رکھا ہے میری امامت کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ہرمسلمان کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…