لاہور(آئی این پی) لاہورہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ پولیس قتل کی وجہ معلوم نہ کرسکے تو ملزم کو سزا نہیں دی جاسکتی۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے یہ آبزرویشن بیوی کے قتل کے مقدمہ میں ماتحت عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم غنظفرعلی کوبری کرتے ہوئے دی۔وکیل صفائی نے موقف اختیارکیاکہ تھانہ ٹانڈہ ضلع گجرات نے یکم جولائی 2011کو انیس بی بی کے قتل کا مقدمہ درج کیا
ملزم غضنفرعلی کواس مقدمے میں ملوث کیاگیا، وجہ عناد اورچشم دید گواہوں کی موقع پرموجودگی ثابت نہیں ہوئی۔ناکافی شواہد کے باوجود ایڈیشنل سیشن جج گجرات نے 21مئی 2012کو غنظفرعلی کوسزائے موت کا حکم سنایا ،عدالت میں سرکاری وکیل نے بریت اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم قصوروارہے۔ لاہورہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ پولیس قتل کی وجہ معلوم نہ کرسکے تو ملزم کو سزا نہیں دی جاسکتی۔