پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس کے فیصلے پرمٹھائی کیوں بانٹی ؟عمران خان نے دلائل کے ساتھ وجہ بھی بیان کردی

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرہم نے مٹھائی اسلئے بانٹی کہ ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار احتساب سے بھاگنے والے ایک طاقتور موجود وزیراعظم جس نے پولیس، بیوروکریسی سمیت تمام اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے کی تلاشی کیلئے اپنی جدوجہد میں سرخرو ہوئے ہیں ہمارا نکتہ نظر ثابت ہوچکا ہے البتہ نواز لیگ کی طرف سے مٹھائیوں کی تقسیم سمجھ سے بالا تر ہے،

عمران خان نے کہا کہ پاناماکیس کافیصلہ دینے والے دو ججز نے کہا ہے کہ نواز شریف بے ایمان جھوٹا ،کرپٹ سیا ست دان ہے تین ججز نے حکمرانوں کی طرف سے پیش کردہ صفائی کو مسترد کیا ،پانچ ججوں پر مشتمل بنچ نے قطری خط کو یکسر مسترد کرتے ہوئے منی ٹریل، ذرائع آمدنی سمیت تیرہ سوالات کے جوابات مانگے ہیں،جس طرح نواز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ نواز شریف مستعفی ہوجائیں،عوام کو 28 اپریل2017 کو اسلام آباد جلسے میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں ہم شعور کی بیداری کا مہم جاری رکھیں گے امید ہے تحقیقاتی ادارے میرٹ پر تحقیق یقینی بنائینگے، نواز شریف معصوم شکل بنا کر عوام کے سامنے آ جاتا ہے حالانکہ اندر سے بہت بڑا مافیا ہے، وہ کسی کو بھی خرید سکتا ہے،وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے گفتگو کر رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ جمعہ کا جلسہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پرویز خٹک کی سربراہی میں 31اکتوبر 2016کو جس جوش اور ولولے کا مظاہرہ کیا تھا اسی طرح آئندہ جمعہ کو اسلام آباد کے جلسے میں بھی شرکت یقینی بنائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں خیبر پختونخوا کے با شعور نوجوانوں کی جدوجہد کی وجہ سے راستہ ہموار ہوا تھا

انہوں ںے کہاکہ  ملک میں ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔یہ نئے پاکستان کی جنگ ہے۔ دو مہینوں کی بات ہے۔ نواز شریف اور اسکے حواری اپنی کرپشن چھپانے میں مصروف ہیں اور ہم اس کرپشن کو بے نقاب کرکے کرپٹ سیاستدانوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں۔جو ادارے تحقیقات کر رہے ہیں وہ حکمرانوں کے نیچے ہیں پھر بھی ہم شفاف تحقیقات کی امید رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگ حکمرانوں کے ظلم کو سمجھ چکے ہیں۔قطری خط نے نواز شریف کے دفاع کو ختم کر دیا ہے۔ کیونکہ یہ سب کچھ قطری خط میں ڈال رہے تھے۔ قطری زیرو ہوا تو یہ بھی زیرہ ہو گئے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف اس جنگ کو منطقی انجام تک لے جانا ہے جس کے لئے عوام کو چوکنا رہنا ہو گا۔ہم بال کو ڈی تک لے گئے ہیں اب عوام نے اسے حتمی کامیابی میں بدلنا ہے۔عمران خان نے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی 21ویں سالگرہ پر پارٹی قائدین اور کارکنان کو مبارکباد دی اور نئے پاکستان کے لئے طویل جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…