لاہور(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کیس کا معاملہ، ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنچوتہ نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیا‘ عدالت نے تفتیشی افسر کو دو روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلم پنچوتہ کی عدالت میں بابر سہیل بٹ قتل کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، ملزمان کی پیشی کے موقع پر سیشن کورٹ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔
سہیل بٹ کے قتل کے الزام میں ملوث پانچ ملزمان حبیب عرف صابی، شفقت بگا،عرفان جٹ، شکیل اور عاطف کی عدالت میں پیش ہوئے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تفتیش غازی آباد سی آئی اے کے پاس چلی گئی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان حاضر ہیں، عدالت نے ملزمان کو آخری موقع دیا کہ وہ ہر صورت میں شامل تفتیش ہوں اور عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ وہ تفتیش مکمل کر کے اگلی تاریخ پر ریکارڈ پیش کریں۔