منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

لاہوریوں نے بجلی چوری کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لیسکو میں ملازمین کی ملی بھگت سے ڈیفیکٹیو کوڈ کی مد میں صارفین کو بجلی چوری کرانے کا انکشاف‘ کمپنی نے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگانے پر پابندی عائد کردی‘لیسکو میں ڈیفیکٹو کوڈ کی مد میں صارفین کو بجلی چوری کرانے کا انکشاف ہوا ہے، ریڈنگ سیکشن کی جانب سے کسی بھی میٹر کو ڈیفیکٹو کوڈ نہیں لگایا جا سکے گا، ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کے لئے ایم اینڈ ٹی کی رپورٹ لازمی قرار دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی ملی بھگت سے ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر صارفین کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے، ڈیفیکٹو کوڈ صرف موسم گرما میں لگایا جاتا ہے تاکہ موسم سرما کی کھپت کے مطابق موسم گرما میں بھی اوسط بل بھیجا جا سکے کمپنی کی مختلف سب ڈویژنز میں ڈیفیکٹو میٹرز کی رپورٹ در ست نکلی، میٹرز کی رپورٹس درست آنے پر لیسکو حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی لگائی ہے کمپنی کی مختلف سب ڈویژنز میں ڈیفیکٹو میٹرز کی رپورٹ در ست نکلی، میٹرز کی رپورٹس درست آنے پر لیسکو حکام نے نوٹس لیتے ہوئے پابندی لگائی ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی نے 50 ہزار میٹرز کو تبدیل کیا ہے جبکہ چار ماہ میں مزید 50 ہزار میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا یا گیا ہے۔ موسم گرما کے آغاز پر ڈیفیکٹو کوڈ کی بڑھتی ہوئی شرح پر نوٹس لیا گیا۔۔واضح رہے کہ چندروزقبل وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ ملک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا تھاکہ گزشتہ دنوں 12948میگاواٹ کی پیداوار کے مقابلے میں بجلی کی طلب 17399میگاواٹ تھی جس سے 4451میگاواٹ کا شارٹ فال ظاہر ہوتاہے۔ ایک اور بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی چوری کی جارہی ہے وہاں پر دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔ جو رہنما احتجاج کر رہے ہیں وہ اپنے علاقوں سے کنڈے ہٹوائیں۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…