لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے 4 ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر موجود تمام توہین آمیز مواد کو ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اور آئی ٹی کے متعلقہ حکام سے مفصل رپورٹ طلب کر لی ۔ منگل کے روز لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے شہری ظفر اقبال کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی اورعدالت نے احکامات جاری کئے
درخواست گزار کے وکیل سید محمد عرفان عدالت کو سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے ثبوت پیش کئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پر توہین آمیز نہیں ہٹایا گیا احکامات پرعمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ فیس بک یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا جائے اگر مواد نہیں ہٹایا جاتا تو پاکستان میں تمام سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی جائے ۔