اسلام آباد (این این آئی)حج زائرین کیلئے بڑی خوشخبری ، حکومت نے شاندار اقدام اٹھا لیا ۔ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکوں کو ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے بینکوں کو
ہدایت کی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج درخواستیں وصول کی جائیں۔ سر کاری ریڈیو کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 26اپریل مقرر کی گئی ہے ٗ انکی قرعہ اندازی 28اپریل کو ہوگی۔ سرکاری حج سکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 7ہزار 526 عازمین حج فریضہ حج ادا کرینگے ۔