جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

datetime 22  اپریل‬‮  2017 |

لاہور/آزاد کشمیر /فیصل آباد/پشاور/( این این آئی )مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی گھنٹوں بند رہی ،محکمہ موسمیات نے مختلف مقامات پر ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ کا سلسلہ کی پیشگوئی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز مختلف مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،

جس سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ موسم خوشگوار ہونے کے باعث شہریوں نے اپنی فیملیوں کے ہمراہ تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ۔فیصل آباد میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوا ئیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں آئندہ دوروزتک مطلع جزوی ابرآلودرہے گا جبکہ شہر میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ میٹ آفس کے مطابق میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی آنے کا بھی امکان ہے ۔سوموار تک خیبر پختونخوا ہ ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب میں کہیں کہیں اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوں ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔آج اتوار اور سوموارکے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا ہ میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد ، پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب، سبی، نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

سب سے زیادہ بارش میرخانی میں14 ملی میٹر، دروش 10، ڈیرہ اسماعیل خان، پٹن 08، دیر 07، کالام 08، مالم جبہ، چترال 02، بالاکوٹ، بنوں اور کاکول ایک، گوجرانوالہ 05، منڈی بہاؤالدین 04، سیالکوٹ 03، کامرہ، سرگودھا 02، منگلا، جہلم اور لاہور ایک، چلاس 08، استور، گلگت 03، مظفر آباد 03 اور کوٹلی میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…