اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی گاوں میں بااثر زمینداروں کے بیٹوں کا مسجد میں داخل ہو کر امام مسجد پر بہیمانہ تشدد ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق با اثر زمینداروں نے مسجد میں غیر اخلاقی حرکات کرنے پر بااثر زمینداروں کے بیٹوں کو روکا تو نوجوان بپھر گئے۔ مسجد میں گھس کر حافظ قرآن امام مسجد محمد ممتاز کو لوہے کی سلاخوں اور ڈنڈوں سے نیم برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا نازک اعضاءپر بھی تشدد کرتے رہے۔ امام مسجد تشدد کے باعث بے حال
ہو گئےجنہیں نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ بورے والا کے نواحی گائوں 447ای بی میں پیش آیا۔ ملزمان تشدد کے بعد حافظ قرآن امام مسجد کو مردہ سمجھ کر فرار ہو گئے۔ امام مسجد کے مطابق ملزمان اکثر اوقات مسجد آکر غیر اخلاقی حرکات کرتے تھے منع کرنے پر انہوں نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نشہ کے بھی عادی ہیں اور کچھ روز قبل ہی ایک مقدمہ میں رہا ہو کر آئے ہیں ۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔