لاہور( این این آئی) تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں نے قیادت کو پانامہ کیس کے فیصلے کو اردو ترجمے کے ساتھ کتابچے کی شکل میں عوام میں تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تفصیلی فیصلے کو اردو ترجمے کے ساتھ تقسیم کرنے
سے نہ صرف (ن) لیگ کی طرف سے فیصلہ اپنے حق میں آنے کے تاثر کو زائل کیا جا سکے گا بلکہ فاضل ججز صاحبان کی طرف سے حکمران خاندان کی بیرون ملک خریدی گئی جائیدادوں اور اس سے متعلق اٹھائے گئے دیگر سوالات بھی عوام کے سامنے آسکیں گے ۔