پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

راحیل شریف کو ا این او سی دینے کا واحد مقصدکیا ہے؟، وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے واضح کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے ورثے میں جو جائیداد آئی اس کا وہ ٹیکس دے رہے ہیں ، پیپلزپارٹی اپنی عقل ودانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے ، ہم معاشی ترقی کا سفر طے کر رہے ہیں جس میں بہت مشکلات بھی آرہی ہیں ، 2018میں ایک بار پھر نوازشریف کی قیادت میں ہم کامیاب ہوں گے ، بحیثیت (ن) لیگی کارکن میرے لئے نوازشریف کا رتبہ بہت بڑا ہے ،

عام آدمی میاں نوازشریف کی ذات پر اعتماد کرتا ہے ،راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا گیا ہے ،یہ این او سی اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی سنبھالنے کیلئے دیا گیا ہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کا کوئی حق نہیں ہے ، پیپلزپارٹی نے عدالتی فیصلے کو تسلیم ہی نہیں کیا وہ اپنی عقل دانش کے مطابق اپنی پوزیشن تبدیل کرتی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تحقیقات جب شروع ہوگی تو اس کو پورا کریں گے اور ہر لحاظ سے ججز کو مطمئن کریں گے ، میاں نوازشریف تحقیقات کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں جس لیول کی تحقیقات عدالت کو مطمئن کر سکتی ہے اس لیول کی تحقیقات کیلئے تیار ہیں اور ہر قسم کا ثبوت دیں گے ، تمام سوالوں کے جواب دیں گے ۔وزیردفاع نے کہا کہ نوازشریف کا رتبہ وزیراعظم کے عہدے سے ہٹ کر بھی میرے لئے بہت عظیم رتبہ رکھتے ہیں ،میاں نوازشریف نے 27سال میں تین بار کم بیک کیا ہے کیونکہ پاکستان کا عام آدمی اس سے محبت کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے حصے میں جتنی بھی اپنے والد کی جائیداد آئی وہ اس پر پورا ٹیکس ادا کرتے ہیں ، وزیراعظم کی قیادت میں 2018میں ایک بارپھر انتخاب میں کامیاب ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا گیا ہے ، یہ این او سی اسلامی اتحادی افواج کی سربراہی سنبھالنے کیلئے دیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…