اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ نے سعودی عرب اور ایران کیساتھ پاکستان کو متوازن تعلقات برقرار رکھنے کی سفارش کردی، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحادکا سربراہ بننے سے پاکستان کا فائدہ ہوگا،فیصلہ پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا،اسلامی فوجی اتحاد میں شمولیت پاکستان کو نقصان پہنچانے
کے لیے نہیں کی۔وہ جمعہ کو قومی اسمبلی کی خارجہ کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے ،قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کا ان کیمرہ اجلاس چیئر مین اویس خان لغاری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،جس میں ارکان کمیٹی ، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کمیٹی کو قومی سلامتی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ان کیمرہ کمیٹی اجلاس کے بعد چیئر مین اویس خان لغاری نے اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ ہوئی۔پاک افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے،کمیٹی نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کو متوازن تعلقات برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے ،پاکستان علاقائی لحاظ سے سفارتی سطح پر مزید بہتر پوزیشن پر آ گیا ہے۔پاک افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے،کمیٹی نے دونوں ممالک کے ساتھ پاکستان کو متوازن تعلقات برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے ،پاکستان علاقائی لحاظ سے سفارتی سطح پر مزید بہتر پوزیشن پر آ گیا ہے۔