لاہور (آئی این پی ) تحریک انصاف نے پنجاب میں وزیراعظم کے استعفیٰ پر گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید آئندہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پیپلز پارٹی، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ز سے ملاقات کرینگے جس کے بعد مشترکہ حکمت عملی طے کی جائیگی، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کی اور گرینڈ
الائنس کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک تمام بڑی جماعتوں کے سربراہان نے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے اور اس پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا، تحریک انصاف نے پا نا مہ پر عدالتی فیصلہ تسلیم کیا لیکن ماتحت افسران وزیراعظم سے کیسے تحقیقات کرینگے؟ تحریک انصاف کا موقف بالکل واضح ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو اس وقت تک کام کرنے نہیں دیں گے جب تک نواز شریف عہدے سے الگ نہیں ہوتے